پٹنہ،10؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اپوزیشن کے بھارت بند کا بہار میں بڑے پیمانے پر اثر دکھائی دیا۔صبح سے ہی بائیں بازو کی جماعتوں کے ذریعہ جہان آباد، مظفر پور، دربھنگہ سمیت کئی جگہوں پر ٹرینیں روکی گئیں۔ تجارتی اداروں کے تالے نہیں کھلے ہیں۔ دارالحکومت پٹنہ میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ذریعہ گاندھی میدان سے جلوس نکالنے کا ایک پروگرام تھا۔سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت نہ کے برابر دکھائی دے رہی ہے۔ سینٹرل اسکول کھلے ہیں۔ پرائیویٹ اسکولوں میں بند ہونے کی وجہ سے پہلے سے ہی آج چھٹی کا اعلان کر دیا گیاہے۔ راجدھانی کے تمام چوک چوراہے سمیت ڈاک بنگلہ ، بورگ روڈ، ریلوے اسٹیشن جیسی جگہوں پر بڑی تعداد میں پولس فورس کے جوان تعینا ت ہیں۔